مردان: اسسٹنٹ کمشنر نے غریب مارکیٹ کو ڈی سیل کر دیا ، اور دکانداروں کو ہدایات کی ہےکہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کریں، دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانوں کو سیل کر دیا جائےگا۔
پشاور: ڈاکٹر خطیر احمد ریسکو 1122کے مطابق لوئر چترال گولین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو1122 کی جانب سے مشیلک اور مکاؤ میں میڈیکل قائم ہیں، ریسکیو1122 نے دستیاب وسائل سے امدورفت کے لیے عارضی مزید پڑھیں
صوابی :چاروں افراد 25روز قبل سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے میتیں آج مانیری لائی گئی تھی جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل تھے
باجوڑ:ضلع باجوڑ علاقہ قذافی بازار میں دکانوں کی ملکیت کےتنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی اوربھتیجوں پر فائرنگ کردی، بھائی دو بیٹوں سمیت زخمی ھسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،ایک زخمی زخموں کا تاب نہ لاتےہوے ہسپتال میں جاں بحق مزید پڑھیں
چارسدہ : نستہ پولیس کی کامیاب کاروائی سے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے 4ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ، تفصیلات کے مطابق مزید پڑھیں
بنوں۔ واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف واپڈا کالونی میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کا ہڑتال و احتجاج،احتجاج کے دوران تمام دفاتر میں تالے لگادئے گئے ، ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھیتھی ۔واپڈا خسارے میں نہیں بلکہ مالیاتی ادارہ ہے مزید پڑھیں
ملاکنڈ: سخاکوٹ بازار میں اسلحہ کے دوکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے مالیت کا اسلحہ جل گیا،آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،اے سی درگء محب اللہ خان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا.
مانسہرہ :ہسپتال کی ایمرجنسی پارکنگ میں خاتون کو مدد فراہم کرنے والی پولیس کی دو خواتین اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا دونوں اہلکاروں نے حاملہ خاتون کی مدد کی تھی۔پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل مانسہرہ کنگ عبداللہ مزید پڑھیں
لوئیر دیر۔تین سوملین روپے کا خزانہ بائی پاس رابطہ پل تعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار۔ذرایع کے مطابق فنڈز عدم فراہمی کے سبب ڈھائی برس بعد بھی منصوبے کو مکمل نہ کیا جاسکا،منصوبے کاسنگ بنیاد جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق مزید پڑھیں
چارسدہ :پولیس کہ مطا بق نجیم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دینی مدرسہ کا طالب علم جانبحق مقتول قاری صابر شاہ کو نماز تہجد کی تیاری کے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا, واقعہ کے بعد ملزمان فرار مزید پڑھیں
باجوڑ:افغان صوبہ کنڑ سے پاکستان کے ضلع باجوڑ علاقہ کگہ گاوں پرمارٹرگولے سے حملہ، حملے کے نتیجے میں 22سالہ لڑکی زخمی، گھر تباہ، مال مویشی ہلاک پولیس ذرائع ذرائع کے مطابق منگل کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے مزید پڑھیں
جمرود: ڈی پی او کے مطابق معطل اہلکاروں کو فوری طور پر لائن حاضر کردئیے ، معطل اہلکاروں سے انکوائری ہوگی جس کے بعد انکو نوکری سے برخاست کیا جائیگا ، نوکری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی غیر مزید پڑھیں
دیر بالا: جوغابنج میں مکان کی چھت گر گئی ، واقعے میں دو افراد جاں بحق ، مرنے والے میاں بیوی ھیں ، لاشوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا۔
ڈی آئی خان : پولیس کے مطابق ڈی آئی خان تھانہ کڑی خسیور کے علاقے عمر خیل میں زاتی دشمنی پر دو بھائی قتل ہو گئے ، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، فریقین میں مزید پڑھیں
صوابی : ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی منقطع ، برھان میں گدون گریڈ کی لائن میں فنی خرابی ، جس کی وجہ سے صوابی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہی۔
خیبرپختونخوا: افغانستان ہمسایہ ملک ہے اور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے، کئی سرحدیں افغانستان کے ساتھ منسلک ہیں، آمد ورفت و تجارت انہیں سرحدات کے ذریعے ہوتی ہیں۔ ناواپاس ، باجوڑ، انگوراڈہ اور گوسل مزید پڑھیں
نڈی کوتل: سلطان خیل کے مقام پر مقامی لوگوں کا بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا،شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی مزید پڑھیں
اورکزئی :ڈی سی واصل خان خٹک کے مطابق کورونا وائرس سے 67 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ،ضلع اورکزئی میں صرف دو افراد کورونا وائرس سے شہید ہو چکے ہیں ، اس وقت ضلع اورکزئی 54 کورونا کے کیسز مزید پڑھیں
کرک: ذرائع کے مطابق پیسکو صارفین کے ذمہ واجب الادا بقیہ جات نو ارب روپے سے متجاوز ہوگئے،چھیالیس ہزار صارفین میں سے پچاس فیصد صارفین بلوں کی ادائیگی سے انکاری ہیں،ضلع بھر کے صارفین ماہانہ بنیادوں پر تقریبا بتیس کروڑ مزید پڑھیں
جمرود: وزیر ڈھنڈ میں ناغہ دن پر بھی گوشت کی فروخت پر قصائیوں کے خلاف ایڈیشنل اے سی کی کاروائی، ذرائع کے مطابق متعدد قصائیوں کو گرفتار کرکے جمرود تحصیل منتقل کردیا گیا۔ قصائیوں کا احتجاج ہفتہ میں دودن لاک مزید پڑھیں