107836962 2857969504331498 6031240777193507927 o

افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنےکے بارے میں اے این پی نے قرارداد جمع کرادی

خیبرپختونخوا: افغانستان ہمسایہ ملک ہے اور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہا ہے، کئی سرحدیں افغانستان کے ساتھ منسلک ہیں، آمد ورفت و تجارت انہیں سرحدات کے ذریعے ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

ناواپاس ، باجوڑ، انگوراڈہ اور گوسل (ضلع مومند) کو کھولنے کی اشد ضرورت ہے، ملک اور ان علاقوں کا معاشی پہیہ انہی سرحدات پر چل رہا ہے۔ معزز ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ مذکورہ راستوں کو جلد از جلد کھولنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ قرارداد ضلع مومند سے رکن صوبائی اسمبلی نثارمومند نے جمع کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل