unnamed 43

بنوں واپڈا کالونی میں ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کا احتجاج

بنوں۔ واپڈا کی مبینہ نجکاری کے خلاف واپڈا کالونی میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کا ہڑتال و احتجاج،احتجاج کے دوران تمام دفاتر میں تالے لگادئے گئے ، ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھیتھی ۔واپڈا خسارے میں نہیں بلکہ مالیاتی ادارہ ہے ، سیاستدانوں نے پاور سیکٹرز پر بیرون ممالک کے ساتھ غلط معاہدے کئے،نجکاری ملازمین کا معاشی قتل ہے کسی صورت نجکاری نہیں ہونے دیں گے،پاک آرمی کے بعد قربانی و تعداد کے لحاظ سے واپڈا دوسرا ادارہ ہے،نجکاری کے بجائے اصلاحات کئے جائیں ، 75 فیصد آسامیاں خالی ہیں ،حکومت واپڈا ایمپلایئز سنز کوٹہ بحال کریں 2000 سے ابھی تک یہ کوٹہ بحال نہیں کیا گیاگزشتہ پانچ سال کی ایڈہاک ریلیف الاونس کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان