کورونا کےوارجاری،وفاقی دارالحکومت میں ساڑھے3 سوسے زائد ہیلتھ ورکرزمتاثر

ویب ڈیسک (اسلام آباد )کورونا کی دوسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں ،ہیلتھ ورکرز میں کوروناکیسز بڑھنے لگے ہیں ،پمز ہسپتال کے شعبہ چلڈرن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور کرونا وائرس کے سبب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے

ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق اب تک پمز اسپتال میں 2 ہیلتھ ورکرز کورونا کے سبب موت کا شکار ہوئے ہیں،اب تک پمز سمیت وفاقی دارالحکومت میں ساڑھے 3 سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کورونا کی دوسری لہرمیں متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اپنے موقف پر کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا