لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاہورمیں خوا تیںن کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب بھی عورتوں کی جدوجہد کی بات ہوتی ہے تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام سامنے آتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا مانتی ہے کے صدر آصف علی زرداری نے انقلابی بینظیر انکم سپورٹ پراگرام متعارف کروا کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب پورا کیا، لیکن جب سے نا اہل حکومت آئی ہے، اس پروگرام کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنی انتخابی مہم چلا رہی تھی تو سیاسی مخالفین نے کہا کہ ایک عورت اسلامی ملک کی وزیر اعظم نہیں بن سکتی لیکن پاکستان کی عوام نے شہید بی بی کو دو بار منتخب کر کے ان عناصر کو منہ توڑ جواب دیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج کی عورت مارچ بھی کرے گی اور اگر بنانا چاہئے تو ڈاکٹر، وکیل، فوجی اور ملک کی وزیر اعظم بھی بنے گی اور کوئی سیاست دان، مولانا، ٹی وی تجزیہ کار انہیں نہیں روک سکتا۔