maryam 6

کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (لاہور): ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط ہونے پہ ردِ عمل، پاکستان کی رسوائی اور بدنامی پہ حتکِ عزت کا دعویٰ کس پہ ہونا چاہئیے ؟

پاکستان کی رسوائی پہ حتکِ عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق، نااہل اور چور ٹولے پہ ہونا چاہئے، کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے کے لئے کی گئی ہے ؟

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ

کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ملک پہ بین الااقوامی پابندیاں لگوانے، تمام پائلٹس کی ڈگری خود جعلی قرار، کبھی جرمانے بھرنے اور ساکھ کو تباہ کرنے کے لئے کی گئی ہے ؟

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کشمیر کا سودا کروانے کے لئے کی گئی ہے ؟
نالائقوں، نااہلوں اور چوروں کی وجہ سے آج ملک کی جگ ہسائی ہو رہی ہے۔ کبھی بین الااقوامی پابندیاں، کبھی پاکستان ہائی کمیشن کے اثاثے منجمد اور کبھی قومی ایئرلائن کا طیارہ ضبط ہونا شرم آنی چاہئے۔