افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے، پاک فوج کی جوابی کاروئی جاری

ویب ڈیسک:(ضلع باجوڑ) افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے۔ راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں ملا کلی اور لغڑئ بازارمیں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

راکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں ملا کلی اور لغڑی بازار پر گرائے گئے ہیں۔دوکان پر راکٹ گولہ گرنے کی وجہ سے دوکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہےپاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروئی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشسش کی جا رہی ہے اور سویلئن آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے-