1215625 91728509 1

فوڈاتھارٹی کی صوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن،متعدد دکانیں سیل

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوافوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھرمیں کاروائیاں جاری ہیں۔کاروائی کے دوران بٹ خیلہ بازار میں 1435 لیٹر زائد المعیاد اور جعلی مشروبات برآمد،مشروبات کے بوتلوں پردرج کوڈز متعلقہ کمپنی سے کراس چیک کروائےگئےجعلی اور مضر صحت مشروبات بیچنے پر دو دکانوں کو سیل کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ میں گڑ گانیوں کے معائنے، بڑی مقدار میں نان فوڈ گریڈ کلر برآمد کر کے، جرمانےعائد کردئیےگئے۔

ناقص صفائی پر مردان میں نمکو یونٹ سیل، دو بیکریوں اور گھی فلنگ یونٹ پر بھاری جرمانہ عائد، کوہاٹ میں گوٹکا اور چھالیہ برآمد ہونے پر ایک گودام سیل کردیا گیاجبکہ ڈی آئی خان میں 200 لیٹر زائد المعیاد مشروبات تلف کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا