پاکستان میں کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ۔

اجلاس میں وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر شریک تھے۔

کمیٹی ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

وزیراعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔