مسلم لیگ(ن)کی ترجمان نے وزیراعظم کو فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب اپنے بیانات سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، عمران صاحب 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، ابھی تک آپ نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، ‎عمران صاحب صبح ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن میں فوری طور پر درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت فوری اوپن کی جائے، عمران صاحب عوام انتظار کر رہے ہیں، آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟

‎مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ کے تصدیق شدہ جھوٹے ہونے کے ثبوت کے طور پر پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی گزشتہ روز جاری کرچکی ہوں، عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کو کیمروں کے سامنے چلانے کے لئے الیکشن کمشن میں آپ کی درخواست اور حکم کا انتظار ہو رہا ہے، ‎عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس میں میڈیا کی کوریج پر عائد پابندی آج ختم کرائیں تاکہ فارن فنڈنگ کیس میں 23پکڑے جانے والے خفیہ اکاونٹس عوام کے سامنے لانےکا آج حکم جاری کریں، عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ نہ رکھنے کی درخواست دائر کریں، میڈیا انتظار کر رہا ہے،عمران صاحب آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، وہاں بھی غیر قانونی فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے وکیل کر چکے ہیں؟

‎عمران صاحب امریکہ میں آپ کی غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس کے لیے کتنی فیس دے رہے ہیں؟ یہ فیس قومی خزانے سے دے رہے ہیں یا فنڈنگ غیر قانونی پیسے سے؟ ‎عمران صاحب آج اپنی بات پر عمل کریں، فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں، عمران صاحب آپ کے جھوٹ آپ کی صداقت اور امانت کو تباہ کرکے ہیں، دنیا کو پتہ چل گیا آپ کتنے بڑے چور ہیں، ‎عمران صاحب 'آن کیمرہ' بیان کچھ اور اور پیچھے دروازے سے این آر او لے رہے ہیں۔