صوبہ بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاون جاری،14 افراد گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تمام اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں،35 اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ اضلاع میں 808 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا ،248 غیر قانونی پٹرول پمپس کے مالکان پر 16لاکھ 72ہزار 500 روپے جرمانہ عائد جبکہ 509 مالکان کو وارننگز جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کی بندش کو یقینی بنایا جائےجو افراد غیر قانونی پٹرول پمپس چلارہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے پٹرول پمپس سیل کریں۔