Karachi CNG Stations

37 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو 5 روزہ بندش کے بعد آج بروز اتوار 24 جنوری کو کھول دیا گیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی سی این جی اسٹیشنز 37 روزہ طویل بندش کے بعد کھولا گیا ہے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز آج اتوار 24 جنوری کی صبح 6 بجے کھولے گئے، پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنز کو 37 دن سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔ لاہور کے سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح 6 سے شام 6 بجے تک گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو 12 گھنٹے کيلئے کھولا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گیس کا شدید بحران جاری ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ اتوار کو کھلے رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک دوبارہ بند کر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث بڑی تعداد میں اس کاروبار سے منسلک افراد کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اسکا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔