Untitled 1 64

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

ویب ڈیسک:پمز ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے معاملے میں اہم پیشرفت، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی اعوان شریک ہوئے، ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیرمین راجہ خرم نواز بھی شریک ہوئے، ملاقات میں پمز ایم ٹی آئی آرڈیننس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مشاورت سے پیش کریں گے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مشاورت کے بغیر ایم ٹی آئی آرڈیننس نافذ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے بھی الگ ملاقات، ملاقات میں ایم ٹی آئی آرڈیننس سے متعلق بات چیت، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔