bait ul mal

پشاور:پناہ گاہوں سے دہاڑی دار مزدوروں کو بہت فائدہ ہوگا- ایم ڈی بیت المال

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی سے ملاقات میں مرج ایریا میں دہشت گردی سے متاثرہ معذوروں کی امداد پر تفصیلی بات ہوئی ، ایم ڈی بیت المال کے مطابق 2019، 20 میں 17000 خواتین کو احساس سکالر شپ کے تحت دئیے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا مقصود ہے۔

ایم ڈی بیت المال نے مزید کہا کہ ارنم میں بیت المال نے فیسیلیٹیشن سنٹر کھول دیا اور کاونٹر پر نمبر ایشو کیا جائے گا، تاکہ سسٹم کو ڈیجیٹلائیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

ایم ڈی نے کہا کہ اس ریجن کےلئے نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا، اس آفس میں عام عوام کی رسائی ممکن ہوگی
پاکستان بین المال 8 پناہ گاہیں بنائے گی، پشاور میں 2 ، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں اور ایبٹ اباد میں پناگاہیں بنے گی، خیبر پختون خوا حکومت کا غریبوں کی مدد کرنا قابل تحسین ہے، پناہ گاہوں میں 100 لوگوں کی رہائش، 400 لوگوں کو کھانا دیا جائے گا، 2021 میں یونیورسل ہیلتھ سروس اور کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، پناہ گاہوں سے دہاڑی دار مزدوروں کو بہت فائدہ ہوگا، قبائلی اضلاع میں لینڈ مائینز سے معزور 500 افراد کو مصنوعی اعضاء لگائے گے، سال 2021 تک 100 پناہ گاہیں بنانے ہیں، ایک پناہ گاہ میں سال کا 4 کروڑ خرچہ آتا ہے، ھم جہاں پناہ گاہ کھولتے ہیں وہاں ڈونر پہلے سے آجاتا ہے، پناہ گاہ میں مسافر اور دہاڑی دار آتے ہیں

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق