1111111111 1

کوہ پیماؤں کی تلاش،سی ون تھرٹی جہازسےکےٹوکی انتہائی بلندی پرسرچ آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسکردو) محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کے لیے سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جدید ترین کیمرے سےڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کےلیےکے ٹو پر فضائی سرچ آپریشن کا چوتھا روز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو سمیت ملحقہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، موسم کی خرابی کے باعث فضائی سرچنگ ممکن نہیں، کے ٹو پر ہوا کا دباؤ بھی حد سے زیادہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر مشن تاخیر کا شکار ہے، زمینی سرچ ریسکیو آپریشن ٹیم بیس کیمپ میں موجود ہیں ، موسم بہتر ہوتے ہی زمینی سرچنگ پھر شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت موسم میں مختصر وقت کے لیے بہتری متوقع ہے، موسم بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن پرغور کیا جائے گا، سی ون تھرٹی جہاز سےکے ٹو کی انتہائی بلندی پرسرچ آپریشن کافیصلہ کیاگیا ہے ، جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی ، تاریخی آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔

کےٹو آپریشن سے متعلق وزارت داخلہ میں ہنگامی اجلاس ہوا، وزارت داخلہ نے کے ٹو آپریشن سے متعلق ایئرہیڈکوارٹر ز سے رابطہ کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کے ذریعے آپریشن جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

موسم کی بہتری کےساتھ فضائی آپریشن بھی شروع کیا جائے گا، پاک فضائیہ کےجدید ہیلی کاپٹرز کے ساتھ پائلٹس کی ٹیم تیار ہے۔

محکمہ سیاحت اسکردو کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اور2غیرملکی کوہ پیماؤں کاتاحال پتہ نہیں چل سکا، کے2پرموسم کی خرابی کی وجہ سے آج سرچ آپریشن تعطل کا شکار ہے، جونہی موسم صاف ہوگاریسکیوآپریش دوبارہ شروع ہوگا۔

محکمہ سیاحت نے بتایا کہ پاک فوج ایوی ایشن ریسکیوآپریشن میں بھرپورکرداراداکررہی ہے جبکہ آرمی ہیلی کاپٹرزاورزمینی راستے سے سرچنگ جاری ہے۔