1 10

پشاور:نابینا افراد کےلئے صوبے میں پہلے بریل پرنٹنگ پریس کے قیام کے لئے معاہدہ طے پایا گیا

ویب ڈیسک(پشاور):محکمہ سوشل ویلفیئرنے انفوٹیک کارپوریشن نامی کمپنی کےساتھ معاہدے پر دستخط کرلئے، ڈاکٹر وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ کے مطابق کمپنی 4ماہ میں بریل پرنٹنگ پریس صوبائی دارالحکومت پشاور میں نصب کریگی، معاہدے کے تحت کمپنی پریس کی مرمت اور عملے کی تربیت کی بھی ذمہ دار ہوگی۔
بریل پرنٹنگ پریس کی تنصیب سے بصارت سے محروم افراد کےلئے خصوصی کتب کی اشاعت کی جائے گی،بریل پرنٹنگ پریس نہ ہونے کی وجہ سے بلائنڈ سکولوں کو کتب کی سپلائی کا بڑا مسئلہ تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 670ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیاگیا