hamayun

پی پی پی خیبر پختون خواہ صدر ہمایوں خان کا گیس قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل

ویب ڈیسک (پشاور): پی پی پی خیبر پختون خواہ صدر ہمایوں خان کا گیس قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل، ہمایوں خان کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کی عوام دشمنی کا ثبوت ہے، گیس بجلی اور دیگر ضروری ایٹمز کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ عوام دشمنی ہے، حکومت گیس چوری اور دیگر مسائل حل کرنے کے بجائے سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال رہی ہے، حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال
مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

ہمایوں خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی، حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث صنعتیں بند اورلوگ بیروزگارہورہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت عوام، تاجر، کاروباری طبقہ ،صنعت کاروں کے معاشی قتل بند کریں.