polio vaccine 750x430 1

صوبے میں 5روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا۔ صوبے کے 16اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز آج ہوگا ۔ مہم کے دوران 34لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوائے جائیں گے ۔پشاور، بونیر،ڈی آئی خان، لوئردیر، اپر دیر،ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت،ٹانک، خیبر اور باجوڑ میں یہ مہم ہو گی ۔ اورکزئی،کرم (اپر،لوئر،سنٹرل)شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بھی پولیو کی یہ مہم ہو گی ۔ پانچ سال سے کم عمر کے 34لاکھ50ہزار847بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ، پولیو ورکرز پر مشتمل 12081ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ