1234 5

65 سال اوراس سے زائد عمرکےافراد کی ویکسین رجسٹریشن شروع

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری کورونا ویکسین کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے
مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں۔ مارچ میں ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔