news 1601133183 6640

کھیل پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سےمایوس نہیں کرونگا، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک(کراچی)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو اپنی کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے اور ملتان سلطانز کیلئےان کا کھیل کارآمد ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے ہرکوئی پرجوش ہے اور کرکٹرز ایکشن کیلئے جبکہ پرستاران کی سپورٹ کےمنتظر ہیں۔

پی ایس ایل کو نوجوانوں کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ لیگ سے کئی نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں جبکہ بالنگ کا معیار دنیا کی دیگرلیگز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق غیر ملکی کرکٹرز بھی ایونٹ کے بے چینی سے منتظر ہیں اورپاکستان کے سب سےبڑے برانڈ کو اس بارسب مل کرکامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔