850588 9125744 61 شہباز گل akhbar

عمران خان کا کام ہےاپوزیشن کا اصل چہرہ دکھانا، شہباز گل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔

شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن کروانے کے مطالبے پر کہا ہے کہ ڈسکہ والا الیکشن ہم جیت گئے ہیں، ڈسکہ الیکشن دوبارہ کرانے کی بات عجیب ہے، ہم ہمیشہ ہر عدالت اور ہر محکمہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

شہباز گل کا پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سے متعلق کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، رات کے ایک بجے تک تو کہتے تھے جیت رہے ہیں، احسن اقبال آر او کے دفتر میں ہی بیٹھے تھے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام ہے رونا، عمران خان کا کام ہے ان کا اصل چہرہ دکھانا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نسل نے پاکستان کو بنایا اور ایک نے کھایا، اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، عمران خان تو آیا ہی دھاندلی ختم کرنےلئے ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ لوگ تو فخر سے کہتے ہیں ہم نے ووٹ خریدے، ہماری پارٹی میں پیسے لینے والوں کو سزا دی گئی، پچھلے دور میں ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جاتی تھی۔