Mahmood Khan sworn in as KP CM

پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے.محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود کی پی ٹی آئی کے بعض اراکین اسمبلی کا پارٹی سے اختلاف سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید، محمود خان نے کہا کہ اس طرح کی افواہیں بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران خان کے سپاہی ہیں یہ بکنے والے نہیں، پاکستان تحریک انصاف مخلص اور نظریاتی کارکنوں کی پارٹی ہے.

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ

وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں تمام اراکین ایک ہی پیج پر تھے، تمام ایم پی ایز نے سینیٹ ٹکٹس کے حوالے سے پارٹی قیادت کے فیصلوں کی تائید اور حمایت کی ہے، ہمارے ممبران کی پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی ہے، ہماری صفوں میں مکمل اتحاد ہے اور آئندہ بھی رہے گا، اپوزیشن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اپوزیشن والے اپنی خیر منائیں، سینیٹ انتخابات میں ان کو اپ سیٹ ہونے والا ہے، اپوزیشن والے پیسوں کے بل بوتے پر سینٹ انتخابات جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی ہوگی، ہم انتخابات میں شفافیت کے علمبردار ہیں اس لئے شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ انتخابات کروانا چاہتے ہیں.

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی