09762452342456727678 Earth Uni Planting Trees 8942564527828920909

صوبہ بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم 2021کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں موسم بہار کی شجر کاری مہم 2021کا آغازکر دیا گیا ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سی ایم ہاوس میں زیتون کا پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ موسم بہار کی اس شجر کاری مہم کے دوران صوبے میں 250 ملین سے زائد کے پودے لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق

تفصیلات کے مطابق یہ شجر کاری مہم قومی سطح پر 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے سلسلے کی کڑی ہے۔ 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت سال 21-2020 کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 382 ملین سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ گزشتہ سال مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران صوبے میں 132 ملین سے زائد کے پودے لگانے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

اس پراجیکٹ کے تحت اب تک تقریبا 300 ملین درخت لگائے جاچکے ہیں۔ اس مہم کی خاص بات زیتون کی شجر کاری ہے۔ زیتون کی شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں 40 لاکھ پودے لگانے جبکہ 20 لاگھ قلم کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔