ee 2

وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا رنگ لے آیا،پیر نور الحق قادری

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے اپنی مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا۔سری لنکا کی اسلامی تنظیمیں کافی عرصہ سے اپنی مذہبی عقائد کے مطابق تدفین کا مطالبہ کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا افغانستان کے اندر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کورونا وبا کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جارہا تھا۔وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے دوران سری لنکن وزیر اعظم سے خصوصی درخواست کی تھی۔وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا رنگ لے آیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچتے ہی جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے احکامات جاری ہوگئے۔سری لنکا کے مفتی رضوی نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کو مسلم امہ کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہمیں تو بتا دیں کہ سائفر میں ایسا لکھا کیا ہے؟،اسلام آبادہائیکورٹ