Shibli 5

صوبے کی ترقی جو وفاق سے وابسطہ ہے ان کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک (پشاور): شبلی فراز کی پریس ٹاک، شبلی فراز نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی جو وفاق سے وابسطہ ہے ان کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، جو خدشات جس کا ذکر عمران خان کرتے رہے ان کا نتیجہ، اس نظام نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے، اسلام آباد کا رزلٹ اسی موقف کی تائید ہے جس کا ذکر عمران خان کررے رہے ہیں، اسلام آباد الیکشن میں ثابت کیا ہے کہ لوٹ کر اقتدار میں آئی، پاکستان کنگال ہو گیا اور ان کی جائیدادیں بیرون ملک منتقل ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کا واحد حل عمران خان ہے، اس الیکشن میں انہوں نے لوٹے ہوئے مال کا خزانہ کھول دیا ہے، نو کانفیڈنس کی باتوں پر ان کو شرم آنی چاہیے، اس ویڈیو کا موقف لے کر الیکشن کمیشن گئے تھے، آج منصوبہ بندی کر کے اپنا موقف لے کر جائیں گے، یہاں پیسہ استعمال نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

کے پی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اعتماد کرتے ہیں، اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا، ہمارے تمام امیدوار جیت چکے ہیں، اپوزیشن میں اب مفادات کی جنگ شروع ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کے اختلاف سے ہمیں ووٹ زیادہ ملے ہیں۔