2019 coronavirus

مہلک وائرس مزید 52جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کرونا کی دوسری لہر کے وار جاری ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 52 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موذی وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.15 فیصد بتائی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 998 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,135,393 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 551 کیسزتشویشناک نوعیت کے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 405، خیبر پختونخوا2 ہزار99، اسلام آباد504، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 308 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔