1100

وفاق نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔کرونا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث وفاق نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات اگست تک ملتوی کر دیے ہیں۔

اسلام آباد میں انٹر بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات بارے میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے . میٹرک اور انٹر کے امتحانات جو کہ مئی اور جولائی میں منعقد ہونا تھے اب ان کو ری شیڈیول کر دیا گیا ہے اور یہ امتحانات اب اگست اکتوبر 2021 میں ہونگے

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کے سبب تعلیمی ادارے سیل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

ضلعی حکام نے کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 2 تعلیمی ادارے سیل کیے ہیں جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر آئی ٹین ون اور ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف سیون تھری کو بھی سیل کردیا گیا۔