3035788671580525351

آئندہ ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پناہ گاہ منصوبے کے تحت آئندہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔

مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نسیم الرحمان کو اس منصوبے کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فوکل پرسن کادفترشفافیت یقینی بنانے کیلئے براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فوکل پرسن آفس نجی شعبے کے ساتھ پائیدارشراکت داری میں پیشرفت کاذمہ دار ہوگا۔

مزید دیکھیں :   سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری