000000 1

پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کیلئےمشترکہ ناشتہ کا اہتمام

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کا اہتمام کیا گیا،ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں جبکہ پارلیمنٹیرینز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اراکین اسمبلی کیلئے ناشتہ کا انتظام شروع ہوگیا ہے۔وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ میں شریک ہیں۔اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان
مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں نوٹ کو عزت دو کے پلے کارڈز بھی حکومتی ممبران کی لابی میں پہنچادیئے گئے پلے کارڈ پر نواز شریف اور زرداری کی تصویریں بھی ہیں تمام ممبران پلے کارڈ ساتھ اٹھا کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔