1494 9433740 sanam updates

والدہ میری جلد شادی پرراضی نہیں تھیں،صنم جنگ

ویب ڈیسک (کراچی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ قسام سے اٴْن کی جلد شادی پر ان کی والدہ راضی نہیں تھیں۔

ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے بارے میں انکشافات کرتے صنم جنگ نے کہا کہ ’جب میرا قسام سے رشتہ ہوا تو میں صرف اداکاری کرتی تھی جبکہ قسام امریکا میں زیرِ تعلیم تھے۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے قسام سے شادی کا فیصلہ کیا تو میرے والد نے مجھے مکمل طور پر سپورٹ کیا لیکن میری والدہ میری جلد شادی پر راضی نہیں تھیں۔

صنم نے کہا کہ ’میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں پہلے اپنا کیرئیر سیٹ کرلوں اور اسکے بعد شادی کروں لیکن قسام میری وجہ سے امریکا سے اپنی نوکری چھوڑ کر آئے تھے۔‘صنم جنگ نے کہا کہ ’اس کے بعد میرے والد اور میں نےپرسکون انداز میں والدہ کو سمجھایا جس کے بعد وہ میری اور قسام کی جلد شادی کیلئے راضی ہوئیں‘۔

صنم جنگ نے کہا کہ قسام اور میں خوشی خوشی اپنی ازدواجی زندگی گزارر ہے ہیں، الحمداللہ ہماری ایک خوشگوار فیملی ہے جہاں ہم خوشی خوشی ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں اور ہم انشاء اللہ اپنی باقی زندگی بھی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔