840067 6926831 mehwish6 updates

نہ کمنٹ سیکشن میں جواب دئیےنہ ہی کسی صارف کوبلاک کیا،مہوش حیات

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنے کسی فالور کو بلاک نہیں کیا ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ اپنے اوپر نہ تو کبھی کمنٹ سیکشن میں جواب دئیے ہیں نہ ہی کسی صارف کو بلاک کیا ہے ۔

مہوش حیات نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق سوال کیا جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی قومی مسلئے یا حساس موضوع پر بات ہو توہ اپنی رائے دینا اور پوسٹ لگانا ضروری سمجھتی ہیں ۔