covid 19 coronavirus photo illustration dark background

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری مزید 6 افراد کی جان لے لی

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا وائرس کی صورتحال، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2208 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 592 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 79 ہزار 245 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے250 مریض صحت یاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 72 ہزار 111 ہوگئی ہے، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 32 ہزار 412 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 1160 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی