340958 1746712 updates 1

اداکارہ سہائے علی ابڑوشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک(کراچی) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے علی ابڑو شہزار محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے علی ابڑو شہزار محمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اداکارہ کے شوہر شہزارمحمد لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر شہزار نے اسی رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔

سہائے علی ابڑو کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن سہائے علی ابڑو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہیں۔