495361 654176269

متھیرا نےناقدین کو کھری کھر ی سنادی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی متنازع شخصیت اور اداکارہ متھیرا نے تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا۔

حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ناقدین کو کھری کھر ی سنائی۔

متھیرا نے کہا کہ ’میں موٹی ہوں، میں خوش ہوں، آپ کون ہیں مجھے شرمندہ کرنے والے، برائے مہربانی اپنی ذات پر توجہ مرکوز رکھیں‘۔

اداکارہ نے ناقدین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں لوگوں سے یہ سن سن کر تھک چکی ہوں کہ میں نے سرجری اور یہ سب کیوں کروایا؟ سنجیدگی کے ساتھ یہ ایک شرم کی بات ہے‘۔

متھیرا نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہارمونل اور وزن کے اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے، اگر میں سرجریز کرواؤں گی تو تسلیم کروں گی، برائے مہربانی مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں‘۔

خیال رہے کہ متھیرا نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں بتایا تھا کہ ان کے والد زمبابوے کے سیاستدان تھے اور والدہ کو طلاق کے بعد انہیں راتوں رات پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔