2158061 tamgha 1616524970

یومِ پاکستان: کئی نامورفنکاروں کو اعزازات سے نوازاگیا

ویب ڈیسک (کراچی)یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی نامور پاکستانی فنکاروں کو متعلقہ شعبوں میں خدمات کے اعتراف پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان معززین کو ایوارڈز دیے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ نامور مصور صادقین نقوی، گلوکارہ عابدہ پروین اور مرحوم شاعر فراز احمد فراز کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔

اسی طرح تقریب کے دوران اداکار ہمایوں سعید، سکینہ سموں اور گلوکار علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔

سول ایوارڈز لینے والے دیگر سلیبریٹیز میں ریشم، پروڈوسیر سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، ڈراما اداکار جاوید منصور بابر اور حبیب الرحمٰن پنیرائی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سجاد علی، عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی ، مہوش حیات، بابرا شریف اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی سول ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔