2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا کے وارجاری مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، بلوچستان میں 19 ہزار 610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 59 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 170 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 7 ہزار 205 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 384 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 485، سندھ میں 4 ہزار 504، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 382، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 209، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 358 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔