aftab sherpao

پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد ہے اور اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا – آفتاب احمد خان شیرپاؤ

ویب ڈیسک (چارسدہ): قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا چارسدہ موسیٰ کلے میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد ہے اور اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا ، پی ڈی ایم ہی کے پلیٹ فارم سے نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کریں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ملک کی تباہی کا باعث بنا ھوا ھے اس لئے فی الفوز مستعفی ہو جائے، ائی ایم ایف کے شرائط اور گورنر سٹیٹ کو آئی ایم ایف کے دائرہ کار میں لانے کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک میں ریکارڈ مہنگائی عروج پر ہے، اور رمضان المبارک کی آمد ہےمگر عوام اپنے بچوں کے لیے راشن لانے کا استطاعت نہیں رکھتے.

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور گندم اور چینی میں خود کفیل ملک اب حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت گندم اور چینی دیگر ممالک سے درآمد کرتے ہیں،موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں کوئی بھی عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبہ نہیں کیا تھا، مگر اس کے باوجود حکومت میں آنا سمجھ سے بالاتر ہے،موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی حقوق کی حصول ، بجلی رائلٹی ،این ایف سی ایوارڈ، سمیت دیگر حقوق کے حصول میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور