شانگلہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (شانگلہ) شانگلہ پورن بگیاڑ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجےمیں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گل زرین نامی شخص کےگھرپیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں گل زرین اور ان کے بیٹے شامل ہیں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے چاروں کو قتل کردیا۔شانگلہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام
مزید پڑھیں:  بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ پسپا

پولیس کے مطابق جاں بحق چاروں افراد کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔