Mansha Pasha Nikkah

منشاپاشااورجبران ناصرشادی کےبندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے نکاح کرلیا۔

منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

جبران ناصر کی لباس کی بات کریں تو اُنہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔