2166416 tlpdharna 1618295772 318 640x480 1

جڑواں شہروں کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے کارکنان کا احتجاج جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد) اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے نتیجے میں فیض آباد انٹرچینج پر رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات، انتظامیہ نے مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ فیض آباد اور گرد و نواح میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے اسٹیڈیم روڈ جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ کو کنٹینر لگا کر مکمل بند کر دیا گیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

حتجاج کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ رش میں متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسیں بھی پھنسی ہیں۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے باعث متعدد پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کارکنان بھی زخمی ہوئے۔فیض آباد اور روات میں 200 کے قریب مظاہرین، جکہ بھارہ کہوورترنول 180/200 کے قریب مظاہرین ہیں پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار

احتجاج کے پیش نظر فیض آباد اور اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے نتیجے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات، اساتذہ، امتحانات دینے اور کلاس لینے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔