Corona 2

کورونا کی تیسری لہر،خیبرپختونخوا میں مثبت کیسزکی شرح بڑھنےلگی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی شرح میں تیزی سے اضافہ کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے دس اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔صوبے کے چار اضلاع بونیر، مردان، پشاور اور نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے بدستور زیادہ ہیں، بونیر 29 فیصد کیسز کے ساتھ سرفہرست، مردان 26 فیصد کے دوسرے نمبرپر پشاور 24 فیصد کیسز کے ساتھ تیسرے اور نوشہرہ 21 فیصد کے کیسز کے چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط:سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کیلئے نئی درخواست دائر
مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا

صوبے کے تمام ہسپتالوں میں 54 مریض وینٹی لیٹر ،143 آئی سی یو اور 870 ایچ ڈی یو پر زیر علاج ہیں۔