fawad And Imran 750x369 1

وزیراعظم سرگودھا میں آج گھروں کی تعمیرکےمنصوبے کا آغاز کرینگے،فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان ضلع سرگودھا پنجاب میں آج نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود ہوں گے۔

ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے کل 1,175 گھر بنائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرے گی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔ تعمیراتی کام فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ بینک آف پنجاب مارٹگیج کی سہولت کا ذمہ لے گی جس کی بدولت مستحق افراد گھر کی کل قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ اس منصوبے میں گھروں کی آلاٹمنٹ کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی مستحق افراد میں قرہ اندازی کے ذریعے گھر الاٹ کرے گی۔ اس منصوبے کے لیے 33,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں‌ عملہ سمیت جاں بحق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد اور لاہور کے بعدآج سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس، خیبرپختونخوا کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہیں، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انشااللہ