5f2ac1d2bda1e

اسلام آباد :شوگر سکینڈل میں اہم پیشرفت ، اہم شخصیات کے بیانات قلمبند

ویب ڈیسک (اسلام آباد )شوگر سکینڈل میں اہم پیشرفت ، اہم شخصیات کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی نیب کے سامنے شامل تفتیش،بیان قلمبند کر لیا گیا۔جاوید کیانی کو نیب نے بطور وائس چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن طلب کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بے روزگاری و مہنگائی کیخلاف نوجوانوں اور رکشہ یونین کا احتجاج

ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی ٹیم کی جاوید کیانی سے پوچھ گچھ نیب نے جاوید کیانی سے شوگر انکوائری کیس میں مزید دستاویزات مانگ لی، چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر پاشا سے بھی ابتدائی پوچھ گچھ کر لی گئی ، نیب نے کین کمشنر پنجاب سے بھی اہم ریکارڈ حاصل کر لیا، ذرائع نیب شوگر انکوائری کیس میں مزید شخصیات کو بھی طلب کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا