methode times prod web bin 72bf2646 d6ab 11e7 939b cd6b722b9d7e

سعودی ولی عہد کےگھرننھےمہمان کی آمد

ویب ڈیسک (ریاض)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے داد اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

محمد بن سلمان کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔