peshawar police crackdown suspects arrested weapons seized 1513927110 4211

اسلام آباد:نشہ آورگولیاں دےکروارداتوں میں ملوث4رکنی گروہ گرفتار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی۔

وفاقی دارلحکومت کی پولیس نے بڑی کارروائی کر کے دوران گھریلو ملازمین بن کر ملک نشہ آور گولیاں دے کر وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4 کارندے گرفتار کر لئے،ملزمان میں اظہراقبال،محمد ندیم، حبیب الرحمن شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 26 لاکھ مالیت کی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں ہیں۔ملزمان کو نشہ آور گولیاں فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتارکرکے نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری

ابتدائی تفتیش کےدوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان اپنے آپ کو غریب لاچار بنا کر گھریلو ملازمت اختیار کرتے اورموقع ملتے ہی ملک مکان کو کھانے پینے کے اشیاء میں نشہ آور گولیاں ملا کر بیہوش کرکےگھر سے تمام قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہوجاتے ۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔