ecede3cf a75f 4d7c ac88 d511e62f8671

وزیراعظم عمران خان آج ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم آج ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے ۔مرکزی تقریب آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کا آغاز کامیاب جوان پروگرام کے تحت وزارت بحری امور کے تعاون سے کیا جائیگا،اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ماہی گیروں کو شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین موقع دینے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پرقرض فراہم کیا جائیگا، تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کیلئے منافع بخش شعبہ بنایاجاسکے، ماہی گیری کے شعبے کو ماضی کی حکومتوں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے، منصوبہ ماہی گیروں کو بلیو اکانومی کا اہم اسٹیک ہولڈر بنانے کی جانب اہم قدم ہو گا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور