asad umar 1 750x369 1

این سی او سی کا اہم اجلاس وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت آج دوبارہ ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا جس میں ملک بھر میں جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں این سی سی کے فیصلوں کے بعد سے اب تک ایس او پیز عمل درآمد صورتحال پر اعدادوشمار بھی پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ویکسین کی درآمد اور ویکسینیشن کے عمل میں تیزی کے لیے مزید سینٹرز کے قیام کے لیے تجاویز بھی زیر غور ہونگی اورپی آئی اے کی تین خصوصی پروازوں کے ذریعے آج پاکستان پہنچنے والی کورونا وائرس کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔پی آئی اے کے تین بوئنگ طیارے کورونا وائرس کی 10 لاکھ خوراکیں لیکر آج پاکستان پہنچیں گی۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس، خیبرپختونخوا کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست
مزید پڑھیں:  غزہ کیمپ کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے مالز، تعلیمی اداروں سمیت تجارتی مراکز کی بندش کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت ہوگی اور تیزی سے بڑھتی شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز بھی زیرغور ہونگی۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے انڈیا کو کی جانے والی کورونا ریلیف سپورٹ پیشکش پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔