بھارت امن کی جانب ایک قدم اٹھائے گا تو ہم دو اٹھائیں گے۔وزیر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں جو جنگ تک نہیں جا سکتیں، شاہ محمود قریشی کے مطابق دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا ایک ہی طریقہ مذاکرات ہیں، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اگر بھارت امن کی جانب ایک قدم اٹھائے گا تو ہم دو اٹھائیں گے، ہماری حکومت کا مرکوذ عوام ہیں، ہم اقتصادی سیکیورٹی چاہتے ہیں، ہم اپنی معیثت کو مستحکم بنانا چاہیتے ہیں، اس کے ہمیں اپنے مشرقی اور مغربی ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہیے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، کیا بھارت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  نئے ایرانی صدر کا انتخاب، امریکہ کا انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کو بات چیت کے لئے رضامند کرنے کے سازگار ماحول تیار کرنا ہو گا، وہی ماحول جس کو بھارت نے 5 اگست 2019 کو تباہ کیا، بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیری اس وقت دوہرے محاصرے میں رہ رہے ہیں، ہم صرف کورونا لاک ڈاؤن دیکھ رہے ہیں، کشمیری بھرپور عسکری محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول