molana 2

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور رہنمائوں کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ اسلام اباد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ودیگرشہداء کی نمازجنازہ آج اداکی جائیگی

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور ارکان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے انتقال کے باعچ عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، زرداری / شہباز

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کے علاوہ دونوں سیاسی جماعتوں کے خلاف چارج شیٹ بھی تیار کئے جانےکا امکان ہے۔

اجلاس میں عید الفطر کے بعد لانگ مارچ پر غور ہوگا۔