Untitled 1 284 720x320 1

ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے 4افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد )ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہے ۔کورونا وائرس سے متاثرہ 8 نئے مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 72 ہے ،جبکہ ان میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریض جن کو ICU میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 16ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم